Press "Enter" to skip to content

Submit Site to Google for Search Indexing in Urdu

0

How to Submit Site to Google for Search Indexing in Urdu?

اپنی سائیٹ کو کس طرح سرچ انجن میں سبمٹ کرائیں

ویب سائیٹ بنانے کے بعد سب سے پہلا مرحلہ آتا ہے اس کو سرچ انجن میں انڈکس یا جمع کرانا۔ یہ ایک بہت ہی ضروری سٹیپ ہے اور یقین جانئیے انتہائی آسان بھی ہے۔ چلیں تو شروع کرتے ہیں سرچ انجن کی دنیا کے بادشاہ گوگل سے کہ گوگل میں آپ اپنی سائیٹ یا بلاگ کو کس طرح سے انڈکس کرا سکتے ہیں۔
 

 

سب سے پہلے آپ جائنیگے گوگل ویب ماسٹرز  کی ویب سائیٹ پر۔ اس ویب سائیٹ پر آ کر آپ اپنے جی میل 


اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں یعنی سائین ان پر کلک کریں۔
 

 

Sign In to Webmasters Tools

2 Sign In Page

 

اگر یہ آپ کی پہلی دفعہ ہے اس ویب سائیٹ پر تو آپ کو ایک خالی باکس اور اس کے ساتھ ایک جانب ویب
 سائیٹ لکھا ہوگا اور دوسری جانب ایڈ پراپرٹی لکھا ہوگا۔ یہاں آپ کے بلاگ یا ویب سائیٹ کو پراپرٹی کہا جاتا ہے۔
Add Property to Google Webmasters tools

 

جس باکس میں ویب سائیٹ لکھا ہو اس کو ایسا ہی رہنے دیں کیونکہ ہم ویب سائیٹ ہی ایڈ کر رہے ہیں۔ یہاں آپ ایپ وغیرہ بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔

 

خیر خالی جگہ میں آپ اپنی ویب سائیٹ کا ایڈرس لکھیں یاد رہے پورا ایڈرس لکھنا ہے۔ ایڈرس لکھ پر ایڈ پراپرٹی پر کلک کر دیں

 

دوسرا پیج آپ کے پاس جو آئیگا اس میں آپ نے اپنی سائیٹ کو ویریفائی کروانا ہے یعنی یہ ثابت کرنا ہے کہ یہ سائیٹ آپ کی ہے یا نہیں۔ اس کو ثابت کرنے کے لیے چند بہت ہی آسان سٹیپس ہیں۔

 

Google Webmasters Add Property Verification Recommended
 

 

پہلے ریکنمڈڈ سٹیپ میں آپ نے ایک فائیل ڈاونلوڈ کر کے اپنی سائیٹ پر اپ لوڈ کرنا ہے۔ اور پھر ویریفائی پر کلک کر دینا ہے۔


 


Alternate Methods for Google Webmasters tools

 

HTML Tag Method for Google WebMasters Tools
 

 

اگرآپ کسی وجہ سے فائیل اپ لوڈ نہیں کر سکتے تو آپ اپنی تھیم کی انڈکس فائیل کو ایڈٹ کر کے اس میں ہیڈ کی ورڈ کے نیچے الٹرنیٹ میتھڈ سے ایک کوڈ لکھیں۔ یہ کوڈ لکھ کر اپنی انڈکس فائیل کو سیو کریں۔


اور ویب ماسٹرز سائیٹ پر ویریفائی پر کلک کر دیں۔

 

 

Result. Website Added Successfully to Google Index
 

 

اگر آپ نے تمام سٹیپس صحیح کیے ہوں تو آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ گوگل انڈکس میں سیو ہو جائیگی اور گوگل آپ کی سائیٹ کو اپنے سرچ ریزلٹس میں ایڈ کر لیگا۔ 


 

 

ہمیشہ کی طرح آپ کے سوالات کا میں بخوشی جواب دونگا۔ آپ پوچھ کر تو دیکھیں


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *