Press "Enter" to skip to content

What is Affiliate Blogging in Urdu?

0

ایفیلیٹ بلاگنگ

?What is Affiliate Blogging

جیسا کہ پچھلی دفعہ ہم نے بلاگنگ کی اقسام کے حوالے سے بات کی اور اس میں ہم نے یہ سیکھا کہ ایفییلیٹ ، بلاگنگ کی اہم قسم ہے تو آج ہم اس موضوع پر بات کرے ہیں۔
آغاز ایک مثال سے کرونگا آپ کا اگر کبھی کار بارگین میں لین دین کا اتفاق ہوا ہو تو آپ کو یہ طریقۂ بلاگنگ بہت آسانی سے سمجھ آجائیگا یہی طریقہ پراپرٹی ڈیلینگ کا بھی ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ ہم اپنی کار بارگین میں یا پھر اپنا مکان کسی پراپرٹی ڈیلر کو بیچنے کے لیے دے دیتے ہیں۔ وہ بارگین والا یا پراپرٹی ڈیلر اس کار یا مکان کے بارے میں معلومات اور ڈیلرز کو بھی دے دیتے ہیں۔ اب ہوتا یہ ہے کہ ہر بارگینی یا پراپرٹی ڈیلر اس کار یا مکان کا سودا جلد از جلد کرانے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں۔ کبھی کبھی اس کے بارے میں اخبار میں بھی اشتہار دے دیتے ہیں اور اپنے حلقہ احباب میں خاص طور پر اس کا ذکر کرتے ہیں۔
اس ہی کوشش کے نتیجے میں کار یا مکان کا سودا ہو جاتا ہے۔ اب باری آتی ہے بارگینی یا پھر پراپرٹی ڈیلر کے معاوضے کی تو ان کا معاوضہ ہوتا ہے فیصد کے تناسب سے یعنی جس قیمت پر کار یا مکان کی فروخت ہوئی ہے اس قیمت کا ایک فیصد یا پانچ فیصد ان کو ملتا ہے۔
ایفیلیٹ بلاگنگ کی مثال بھی ایسی ہی ہے۔ کوئی ایک بڑی کمپنی یا سٹور پراڈکٹس لیکر آتی ہے، اس پر اپنا معاوضہ خرچ کرتی ہے اور خود بیچنے کے ساتھ ساتھ آپ کو کمیشن پر کام کرنے کا موقع بھی دیتے ہے۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ ایفیلیٹ بلاگنگ شروع کرنے کے لیے کن کن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

نش کیا ہے؟ What is a Niche

سب سے پہلے آپ نے اپنے لیے نش چننی پڑتی ہے۔ نش کیا چیز ہے نش یا تو آپ کار کے بارگین کا کام کرینگے اور یا پھر مکان کی پراپرٹی کا۔ تو بارگینینگ اور پراپرٹی دو نشز ہوئی۔ اس ہی طرح کچھ لوگ کپڑوں کا بلاگ بنائنگے اور کچھ موبایل فونز کا۔ تو جو بھی میدان بلاگنگ کا آپ چنیں گے وہ آپ کی نش ہوگی۔ آپ مختلف چیزوں کی نشز کو ملا کر بھی ایک بلاگ بنا سکتے ہیں اور صرف ایک ہی نش پر بھی کام کر سکتے ہیں یہ آپ کی مرضی اور آپ کتنا وقت بلاگ کو دے سکتے ہیں پر منحصر ہے۔

بلاگ اور ڈومین: Blog and Domain

نش پسند کرنے کے بعد آپ کے پاس ڈومین اور ہوسٹنگ ہونی چاہئے جس پر آپ اپنا بلاگ بنائنگے۔ ڈومین آپ کے ویب سائیٹ کے ایڈرس کو کہتے ہیں جیسے ایمیزون ڈاٹ کام(www.amazon.com) یا گوگل ڈاٹ کام(www.google.com)۔ اس ہی طرح کا ایک معنی خیز نام آپ نے بھی اپنے ڈومین کے لیے چننا ہوگا۔ ڈومین آپ نیم چیپNamecheap اور ہوسٹ گیٹرHostGator یا پھر گو ڈیڈیGodaddy سے خرید سکتے ہیں اس کی قیمت قریبا آٹھ سے دس ڈالر ہوتی ہے۔ نام ملنے کے بعد آپ کو اپنا بلاگ اور اس کی فائیلز کہیں پر سٹور کرنی ہوتی ہیں تاکہ جب یوزر آپ کا ایڈرس اپنے براوزر میں ٹائیپ کرے تو اس کو جواب میں آپ کی ویب سائیٹ کے پیجز ملے۔ اس کام کے لیے آپ کو ہوسٹنگ لینی ہوگی۔ ہوسٹنگ بھی آپ ڈومین والی کمپنیز سے لے سکتے ہیں۔ یاد رہے آپ نے پاکستان کی کمپنیز سے ڈومین اور ہوسٹنگ نہیں لینی کیونکہ ہمارا ٹارگٹ مارکیٹ امریکہ ہوگا اور آپ کا ہوسٹنگ سرور امریکہ کے جتنے قریب یا پھر بذات خود امریکہ میں ہوگا تو یہی بہتر ہوگا۔

بلاگ پلیٹ فارم: Blogging Platform

بلاگ ہم مختلف طریقوں سے بنا سکتے ہیں اور یہ طریقے ہم کو مختلف کمپنیاں فراہم کرتی ہیں جن کو پلیٹ فارم کہا جاتا ہے۔ سب سے مشہور ورڈپریس(WordPress) اور بلاگر(Blogger)  پلیٹ فارم ہیں۔ ورڈ پریس پلیٹ فارم اوپن سورس ہے جبکہ بلاگر گوگل کا پلیٹ فارم ہے۔ جس ویب سائیٹ (بلاگ) پر یہ مضمون آپ پڑھ رہے ہیں یہ بلاگر کا پلیٹ فارم ہے مگر ایفیلیٹ بلاگنگ کے لیے سب سے اچھا، مشہور اور کامیاب پلیٹ فارم ورڈپریس کا ہے۔ میرا بھی آپ کو ورڈ پریس ہی کا مشہورہ ہے۔

تھیم اور پلگ انز: Theme and Plugins

اپنے بلاگ کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے تھیم ایک انتہائی ضروری چیز ہے۔ تھیم ایک ویب سائیٹ کی پوری کی پوری لک کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اس کا یہ بھی کام ہوتا ہے کہ آپ کے بلاگ کو اگر کوئی کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، یا پھر موبائیل اور ٹیبلٹ سے دیکھے سب کو وہ یکساں خوبصورت لگے۔ ورڈ پریس کے لیے لا تعداد تھیمز مفت اور پیسوں پر دستیاب ہیں۔ آپ کوئی بھی ایک چن سکتے ہیں اور پھر اس کو اپنی مرضی سے ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں اس کے رنگ، لنکس، بٹنز، مینو حتٰہ کہ چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی ہر چیز تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس ہی طرح پلگ انز آپ کا کام آسان کرتے ہیں اور آپ کے بلاگز میں نت نئی سروسز بھی لیکر آتے ہیں۔ جس طرح تھیمز مفت میں اور پیسوں پر ملتی ہیں اس ہی طرح سے پلگ انز بھی لا تعداد مقدار میں مفت اور قیمت پر دستیاب ہیں

اختمام: Conclusion and Future Plan

یہ تو ہوگیا کہ ایفیلیٹ بلاگنگ کیا ہے اور ہم کو ایک بلاگ بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ انشاء اللہ اگلی دفعہ امیزان ایفیلیٹ بلاگنگ کے حوالے سے بات ہوگی۔ دعاوں میں یاد رکھیے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *